راولپنڈی کچہری چوک میں ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالا ارشد محمود چل بسا

چک بیلی خان ڈھڈیاں کا رہائشی ارشد محمود چار دن قبل موٹرسائیکل پر راولپنڈی جارہا تھا کہ کچہری چوک میں اشارہ کی بندش کی وجہ سے کھڑا تھا کہ عقب آنیوالی تیز رفتار کار نے ان کو کچل دیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئے ان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا

وہاں چار دن زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ چار بجے ان کے ابائی گاوں ڈھڈیاں چک بیلی خان روڈ میں ادا کیا جائے گا حادثہ کی رپورٹ تھانہ سول لائن راولپنڈی میں درج ہے پولیس حادثہ کےزمہ دار ڈرائیور کی تلاش کے لیے مصروف ہے


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.