راولپنڈی کے علاقے بوستان خان، دھوک چوہدریاں میں واقع محمدی مسجد گلریز چوکی اسٹریٹ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 66 سالہ مزدور محمد ارشد ولد نور محمد پانی کی موٹر کی تار لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 10 جولائی 2025 کو پیش آنے والے اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 2 گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں، جن میں ایک ایم آر ایس اور ایک ایمبولینس شامل تھی۔ موقع پر پہنچنے پر ریسکیو ٹیم کو معلوم ہوا کہ متاثرہ شخص کی موت موقع پر ہی واقع ہو چکی تھی۔
محمد ارشد کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.