راولپنڈی پی پی 7: 3لاکھ 86ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے

کہوٹہ ( عثمان سجاد مغل ،نمائندہ پنڈی پوسٹ ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7/ پہلی بار 3لاکھ 86ہزارسے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔کہوٹہ کیلئے 159جبکہ کلرسیداں کیلئے 165 پولنگ سٹیشن قائم جبکہ کل 845 بوتھ بنائیں جائیں گے۔ جس میں مردوں کیلئے 427 جبکہ خواتین کیلئے 418 بوتھ ہونگے۔نئی حلقہ بندیوں کے بعد پی پی سات تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلرسیداں پر مشتمل ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری ڈیٹا کے مطابق حلقے میں کل ووٹروں کی تعداد 386073 ہے۔

مرد ووٹرز کی تعداد 196886جبکہ خواتین ووٹرز 189187 ہیں۔ جنکے لئے مجموعی طور پہ 324 پولنگ اسٹیشن قائم ہونگے، مردوں کیلئے 62 ،خواتین کیلئے 174 جبکہ 88 پولنگ اسٹیشن مشترکہ ہونگے۔ سب سے زیادہ پولنگ اسٹیشن کہوٹہ شہر 24 جبکہ نڑھ میں 13 ہونگے۔تھوہاخالصہ 10,نارہ 11 جبکہ بھگون اور لہڑی میں 4,4 پولنگ سٹیشن ہونگے۔ کلرسیداں شہر کیلئے 11 پولنگ اسٹیشن بنائے جائینگے۔پولنگ آٹھ فروری کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں