101

راولپنڈی پی ایس ایل میچز 5ہزاراہلکار تعینات

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان سپر لیگ میچز کے لیے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات، راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 347افسران تعینات کیے گئے ہیں،آر پی او سید خرم علی اور سی پی او سید خالد محمودہمدانی نے پی ایس ایل میچز کے حوالے سے افسران وجوانوں کوہدایات دیں،سٹیڈیم کے گردونواح میں ایلیٹ فورس اور ڈولفن فور س کے خصوصی ٹیمیں بھی گشت کے فرائض سرانجام دیں گی،افسران فورس کے لیے رول ماڈل ہیں آپ کی ڈیوٹی فورس کے لیے مثال ہونی چاہیے،سی پی اوسید خالد محمود ہمدانی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے راولپنڈی پولیس کے لیے پیغام میں جاری ہدایات پر من وعن عمل کیا جائیگا، آر پی اوسید خرم علی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میچز کے لیے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 347افسران تعینات کیے گئے ہیں،آر پی او سید خرم علی اور سی پی او سید خالد محمودہمدانی نے پی ایس ایل میچز کے حوالے سے افسران وجوانوں کوہدایات دیں،سٹیڈیم کے گردونواح میں ایلیٹ فورس اور ڈولفن فور س کے خصوصی ٹیمیں بھی گشت کے فرائض سرانجام دیں گی،ٹیموں کے روٹ کی موثر سیکورٹی کے ساتھ ساتھ چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں، ڈیوٹی پر تعینات افسران وجوان الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بناتے ہوئے مشکوک افراد پر کڑی نظررکھیں،سی پی اوسید خالد محمود ہمدانی نے کہاکہ افسران فورس کے لیے رول ماڈل ہیں آپ کی ڈیوٹی فورس کے لیے مثال ہونی چاہیے،ذمہ داری اورمحنت سے کام کریں میں ہر موقعہ پر آپ کے ساتھ کھڑا ہوں،آر پی اوسید خرم علی کا کہناتھاکہ تمام افسران اورجوان میچ کے انعقاد کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،ہم سب نے اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہے،راولپنڈی ریجن پولیس تمام درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے راولپنڈی پولیس کے لیے پیغام میں جاری ہدایات پر من وعن عمل کیا جائیگا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں