راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں قتل کیس کے مدعی کے ہمراہ جانے والی پولیس پارٹی پر نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں چشم دید گواہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ انسپکٹر مرزا عارف شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی افسر کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب پولیس پارٹی ایک قتل کیس میں تحقیقات کے لیے مدعی کے ساتھ پہنچی تھی۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…
ٹیکسلا۔ ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے…
اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی…
جہلم میں jui کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح…
حویلیاں:(حسین معاویہ) اہلِ سنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام مرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد…
تحصیل کلرسیداں کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی عبدالہادی نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والی…