اہم خبریں

راولپنڈی پٹرولیم قیمتوں میں کمی،افسران عوام کو ریلیف دلانے میں ناکام

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بڑے فیصلے کے باوجود راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں پبلک ٹرانسپورٹ روٹس پر کرایوں میں کمی کروانے میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کی ناکامی پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب عمران سہیل و سپریٹنڈنٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب محمد اشرف سے ٹیلی فونک رابطے و مسافروں کے اضطراب سے اگاہ کیا جس پر سپرٹینڈنٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب محمد اشرف کے احکامات پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی آفس متحرک راولپنڈی سے کلر سیداں کہوٹہ و گوجر خان روٹس پر چلنے والی بس سروسز کی چیکنگ 10گاڑیوں کے چالان 8 بسوں کو بند کر دیا گیا جبکہ اضافی کرایہ کی مد میں وصول 1680روپے مسافروں کو واپس کئے گے۔

ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی افس میں تعینات سپرٹینڈنٹ ہارون نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ کرنے پر جاری آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے

آج راولپنڈی سے مختلف روٹس پر جانے والی 29بسوں کو چیک کیا گیا زائد کرایوں کی وصولی و دیگر قواعد کی خلاف ورزیوں پر نہ صرف بھاری جرمانے کئے گے بلکہ 8بسوں کو بند کر دیا گیا ہے تمام کاروائی سے لاہور انتطامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے گوجر خان کلر سیداں کہوٹہ سے متعدد باسیوں نے بذریعہ عوامی سوشل میڈیا فورم کے ذریعے آج پبلک ٹرانسپورٹ سروس بسوں کے خلاف کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ کر کے پنجاب حکومت کو چیلنج کر رہے تھے ٹرانسپورٹ مالکان ایسے آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کئے جائیں تاکہ ٹرانسپورٹ مافیا کی من مانیوں کو کنٹرول کیا جا سکے

Shahzad Raza

Recent Posts

آر،ایم،کے روڈ پر پیشہ ور بھکاریوں نے سیاح اور مقامی لوگوں سے جبری بھیک مانگنا شروع کر دی۔ڈی،پی،او اور ڈی،سی مری سے کاروائی کا مطالبہ۔

مری(اویس الحق سے)راولپنڈی،مری،کشمیر ہائی وے(آر،ایم،کے)روڈ جسے جی ٹی روڈ بھی کہا جاتا ہے بروری سے…

4 hours ago

ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ مری کی مؤثر کاروائیاں ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں۔ڈی،سی ضلع مری۔

مری(اویس الحق سے)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی  کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی سے…

4 hours ago

دینہ کے نواحی علاقہ میں نہاتے ہوئے 11 سالہ بچہ نالہ میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا

دینہ کے نواحی علاقے سید حسین نالہ میں ایک دل خراش سانحہ پیش آیا، جہاں…

6 hours ago

اسلام آباد: تھانہ ہمک پولیس کی بروقت کارروائی، مبینہ ریپ کیس میں ملزم گرفتار

اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ ہمک کی حدود میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،…

8 hours ago

“عامر شاہ: ذاتی دشمنی سے پولیس مقابلے تک کا سفر”

آصف شاہپاکستان میں پولیس مقابلے اکثر میڈیا کی وجہ سے عوامی توجہ کا مرکز بن…

9 hours ago