Categories: اہم خبریں

راولپنڈی: پولیس کی غفلت سے زیرِ حراست ڈکیتی کا ملزم فرار، دو اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی پولیس کی سنگین غفلت کا واقعہ سامنے آ گیا جہاں زیرِ حراست ڈکیتی کے ملزم محمد ایاز ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر فرار ہو گیا۔ فرار ہونے کا واقعہ پنجاب ہاؤس کے قریب پیش آیا جب پولیس اہلکار ملزمان کو عدالت پیشی کے لیے کچہری لے جا رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق، تھانہ بنی کے اے ایس آئی طاہر سلطان اور کانسٹیبل عرفان عادل پر الزام ہے کہ وہ تین زیرِ حراست ملزمان — محمد ایاز (ڈکیتی کیس)، عبداللہ اور شیراز (منشیات کیس) — کو پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے عدالت لے جا رہے تھے۔ جب گاڑی پنجاب ہاؤس کے سامنے پہنچی تو ٹریفک جام کی وجہ سے رک گئی۔ اسی دوران ملزم محمد ایاز ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر گاڑی کا دروازہ کھول کر فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق، ملزم نالہ لئی میں چھلانگ لگا کر قریبی آبادی کی طرف بھاگ گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقے میں ناکہ بندی اور سرچ آپریشن شروع کیا، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔اس واقعے پر انسپکٹر طاہر کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اے ایس آئی طاہر سلطان اور کانسٹیبل عرفان عادل کو غفلت، لاپرواہی اور سرکاری ذمہ داریوں میں کوتاہی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، فرار ہونے والے ملزم کی دوبارہ گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، جبکہ پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی متوقع ہے۔یہ واقعہ نہ صرف پولیس کی جانب سے ملزمان کی منتقلی میں غفلت کی ایک بڑی مثال ہے بلکہ یہ شہریوں کے اندر سیکیورٹی کے حوالے سے شدید خدشات بھی پیدا کر رہا ہے

حماد چودھری

Recent Posts

ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ کی فہرستیں طلب

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص…

30 minutes ago

الخدمت کا مزید 6 سو فلسطینی طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سکالرشپ پانے والے غزہ کے فلسطینی…

31 minutes ago

پنڈی ٹیسٹ:گرین شرٹس پروٹینز کیخلاف مشکلات کا شکار

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز…

1 hour ago

طالبعلم سے زیادتی کرنیوالا معلم کو عمر قید کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) طالب علم سے زیادتی کرنے والے معلم کو عمر قید کی…

2 hours ago

راولپنڈی گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا…

3 hours ago

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

5 hours ago