راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کاروائی،10ملزمان گرفتار


راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ )راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،10ملزمان گرفتار،ناجائزاسلحہ اور چرس برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودہائی پولیس نے03ملزمان محمد عمران،اسامہ علی اور نعمان علی کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 03پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیے،تھانہ صادق آباد پولیس نے محمد امجد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،صدام حسین سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ مندرہ پولیس نے عمر فاروق سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے حمزہ خان سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ کلرسیداں پولیس نے عاطف ربانی سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ نصیر آباد پولیس نے عبداللہ سے220گرام چرس، تھانہ مورگاہ پولیس نے عاطف خان سے250گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں