راولپنڈی پولیس،تفتیشی معیار کو بہتر بنانے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

سی پی اوراولپنڈی کی ہدایت پرتفتیش کے معیارکو بہتربنانے کے لیے تربیتی ورکشاپ کاانعقاد،40 تفتیشی افسران نے حصہ لیا،ورکشاپ کا انعقاد پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کیاگیا،ورکشاپ میں تفتیشی افسران کو استغاثہ،شواہدکے حصول،چالان کی تیاری اورپیروی مقدمات کے متعلق خصوصی لیکچر دیئے گئے،تفتیش اورپیروی مقدمات کو بہتربناکر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکتی ہے،سی پی اوراولپنڈی۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پرتفتیش کے معیارکو بہتربنانے کے لیے تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیا،ورکشاپ کا انعقادپراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کیاگیا،ورکشاپ میں مختلف تھانوں کے 40تفتیشی افسران کو ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل انسداد دہشتگردی کورٹ راولپنڈی طاہر کاظم نے خصوصی لیکچر دیئے،لیکچرز کے دوران تفتیشی افسران کو استغاثہ،شواہد کے حصول،پارسل کی تیاری،چالان کی تکمیل،پیروی مقدمات کے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی،قبل ازیں منعقد کی گئی ورکشاپس میں 50سے زائد تفتیشی افسران کو لیکچر دئیے گئے،اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تھانوں میں تعینات انوسٹی گیشن ونگ کے افسران کے لیے ورکشاپس منعقد کی جائیں گئیں،سی پی اومحمد احسن یونس کا اس موقعہ پر کہناتھاکہ اس تربیتی ورکشاپ کا مقصدتفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے،راولپنڈی پولیس سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اورمقدمات کی موثر پیروی کررہی جس کے پیش نظر پنجاب میں سز ایابی کی شرح میں راولپنڈی سب سے آگے ہے،ایسی تربیتی ورکشاپس کے انعقاد سے تفتیش کے دوران سامنے آنے والے نقائص کی نشاندہی کی جاسکے اورانہیں دور کرنے کے لیے بہتر حکمت عملی اپناتے ہوئے ملزمان کی سزایابی کو پہلے سے زیادہ موثر بنایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں