راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) عید میلاد النبی ﷺ کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاول کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق، اس دن شہر بھر میں 455 سے زائد افسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے جن میں 07 ڈی ایس پیز اور 83 سینئر ٹریفک وارڈنز بھی شامل ہوں گے۔
ترجمان ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق، شہر میں دو مرکزی جلوس نکالے جائیں گے۔ ایک جلوس جامعہ مسجد حنفیہ، جامع مسجد روڈ سے برآمد ہو گا جبکہ دوسرا جلوس 22 نمبر چونگی سے شروع ہو گا۔
جامعہ مسجد جلوس کا روٹ:
یہ جلوس پل شاہ نذر، بنی چوک، مری روڈ، کمیٹی چوک، لیاقت روڈ، فوارہ چوک اور ڈنگی کھوئی سے گزرتے ہوئے جامع مسجد دائرہ میں اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کے گزرنے والے راستوں پر مرحلہ وار ڈائیورشن لگا کر ٹریفک کو عارضی طور پر بند کیا جائے گا۔
22 نمبر چونگی جلوس کا روٹ:
یہ جلوس ٹینچ روڈ، ڈھوک سیداں چوک، کلمہ چوک، آدڑہ روڈ، سٹیٹ لائف بلڈنگ، ایم ایچ چوک، محفوظ چوک، مانسہرہ اڈہ، تھانہ کینٹ، نشتر سٹریٹ، آدم جی روڈ، مٹھو خان احاطہ، ریلوے روڈ، کامران مارکیٹ سے ہوتا ہوا جی ٹی ایس چوک (پرانا واران اڈہ) پر اختتام پذیر ہو گا۔
متبادل راستوں کا اعلان:
پابندیاں اور حفاظتی اقدامات:
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی فرحان اسلم کے مطابق:
عوام سے اپیل:
سی ٹی او فرحان اسلم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور دوران جلوس ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ کسی بھی پریشانی یا رہنمائی کے لیے شہری ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 051-9274843 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
ٹیکسلا۔ جماعت اسلامی ٹیکسلا زون کےامیر اور الخدمت فاؤنڈیشن کےسرپرست عتیق الرحمن کاشمیری نے کہا…
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…