ٹیکسلا۔ صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کے ڈیلی ویجز ملازمین نے کم تنخواہیں ملنے اور بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ملازمین نے مطالبہ کیا کہ اُن کی تنخواہیں مستقل عملے کے برابر کی جائیں اور تمام واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں، اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ صفائی کے فرائض انجام دے کر شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں مگر اس کے باوجود اُنہیں محنت کے مطابق معاوضہ نہیں دیا جا رہا۔
ملازمین نے مزید کہا کہ اگر اُن کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار راولپنڈی اور لاہور تک بڑھا دیا جائے گا۔
دوسری جانب مقامی شہریوں نے بھی صفائی عملے سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ مزدور طبقے کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں تاکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے مقاصد متاثر نہ ہوں اور شہر کا صفائی نظام بہتر انداز میں جاری رہے۔
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…
"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…