راولپنڈی ‘ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،07ملزمان گرفتار


راولپنڈی ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،07ملزمان گرفتار،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم معین الدین کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد علی کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکیا،ایس ایچ ا وصادق آبادنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد فیصل کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01کاربین برآمد ہوئی،ایس ایچ اوائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02 ملزمان امتیاز اورنعمت اللہ کوگرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضے سے 02پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ اومندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم بلال بشارت کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو کاروائی پر شاباش دی اور کہا کہ ناجائز اسلحہ کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں