راولپنڈی میں گیس لیکج سےدھماکا ہوگیا،جس کےنتیجے میں پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوئے گئے۔راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ گلشن آباد میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکا ہوا ہے،دھماکے کے باعث 5 افراد جھلس کر بری طرح زخمی ہوگئے،زخمیوں میں 3 خواتین شامل ہیں۔
ریسکیوحکام نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا،ترجمان کے مطابق گھر میں گیس لیک ہورہی تھی، بجلی کا بٹن دبانے سے دھماکا ہوا۔