269

راولپنڈی میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے83کنفرم مریضوں کے ساتھ راولپنڈی میں سرکاری طور پر ڈینگی کی کنفرم مریضوں کی تعداد1255ہوگئی۔174 کنفرم مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ڈینگی ڈیش بورڈ پر ہلاکتوں کی تعداد چھ ہونے کے باوجود راولپنڈی کی انتظامیہ اپنی رپورٹ میں پانچ ظاہر کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈینگی کا شکار ہونے والوں میں 34فیصد خواتین اور66فیصد مردشامل ہیں۔پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقوں چکلالہ،چک جلال الدین، کلیال، ڈھوک منشی،رحمت آباد،مورگاہ،شکریال نارتھ اور ساوتھ،گرجا،کوٹھہ کلاں لکھن، گنگال، دھمیال،لودھراں سے48مریض آئے۔14راولپنڈی کینٹ،تین چکلالہ کینٹ،13میونسپل کارپوریشن، کلرسیداں دو اور تین مریض کہوٹہ سے آئے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں