اہم خبریں

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے، جہاں سرکاری اسپتالوں میں 413 اور پرائیویٹ اسپتالوں و کلینکس میں 400 سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق اب تک 4982897 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے 130336 گھروں میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ صرف ہاٹ اسپاٹ علاقوں سے 17862 لاروا ملے جبکہ “کلئیرڈ” علاقوں کے تھرڈ پارٹی سروے میں بھی 113 مقامات پر لاروا کی نشاندہی ہوئی۔
ڈینگی آپریشن کے دوران3894 مقدمات درج ,1722 پراپرٹیز سیل3304, چالان97, لاکھ 84 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا
مزید برآں، غیر حاضری اور جھوٹی رپورٹس پر 13 ملازمین معطل اور 3 ورکرز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق آئندہ ڈیڑھ ماہ ڈینگی کے پھیلاو کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے، مگر صورتحال تشویشناک رخ اختیار کر چکی ہے۔

بہرام خان

Recent Posts

روات،ڈمپر کی سوزوکی کو ٹکر 1 شخص جاں بحق 7زخمی

روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…

1 hour ago

پولیس کی بے حسی اشفاق شاہ کو نگل گئی

تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…

2 hours ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

3 hours ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

3 hours ago

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

7 hours ago