27

راولپنڈی میں ڈکیت بے لگام،شہری سر راہ لٹنے لگے

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی بھر میں ڈاکے معمول، شہریوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ مار کے واقعات عام ، واہ صدر کے علاقے میں شہری سے گاڑی چھین لی گئی، ذرائع کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ جی ایچ کیو کالونی لالہ زار میں عثمان علی مغل کے گھر 4مسلح ملزمان داخل ہوئے۔پوری فیملی کو بیسمنٹ میں بند کرکے گھرسے ساڑھے 13 تولے وزنی طلائی زیورات،3 لاکھ روپے اور پسٹل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ اشرف کالونی میں دوملزمان اسلحہ کی نوک پرکامران ہدایت کی فارمیسی سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور53ہزار روپے ،تھانہ روات کے علاقہ ماڑی دانشمنداں میں چار نامعلوم ملزمان درویز خان اور اس کے بھائی شعیب سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لے گئے۔تھانہ ریس کورس کے علاقہ ملت آباد میں3موٹرسائیکلوں پر سوار 6لڑکے راشدمحمود قریشی کی ہول سیل شاپ سے گن پوائنٹ پر 6لاکھ روپے ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ مال روڈ پر امان میر کے گھر 4مسلح ملزمان داخل ہوئے انہیں اور ا ن کے خانسامے کو رسیوں سے باندھ کراسلحہ کی نوک پر 58لاکھ روپے ، 16ہزار 135ڈالر،گھڑیاں مالیتی 24لاکھ20ہزارروپے، سونا مالیتی 60لاکھ روپے، اور پرس مالیتی 2لاکھ82ہزارروپے ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں شریف ہسپتال کے قریب ثناء اللہ اپنی گاڑی مکینک کوچیک کرررہاتھاکہ اس دوران ایک گاڑی میں سوار 4افراد مسلح ملزمان آئے جو اسلحہ کی نوک پراس کی گاڑی مالیتی 50لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے،پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں