راولپنڈی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات،پولیس موقع پر پہنچنے سے انکاری ہوگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق مشیرPIMF و ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل راجہ شاھد رشید نے CM پنجاب محترمہ مریم نواز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کام رشوت لینا نہیں بلکہ غریب عوام کو تحفظ دینا ہوتا ہے جو نہیں دیا جاتا، خدارا پولیس کو درست کیا جائے تاکہ سماج درست ہو، ضرورت اس امر کی ہے کہ CM صاحبہ پولیس اصلاحات لاٸیں از سر نو پولیس کو منظم اور متحرک کریں۔

چیئرمین ادب اکادمی پٹھوار اور ملک کے ممتاز دانشور، کالم نگار راجہ شاہد رشید نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات سکستھ روڈ راولپنڈی، وویمن یونیورسٹی PTCL گلی نزد حیا ہاسٹل سیونتھ روڈ پر ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوٸی جہاں مقامی پولیس نے موقع پر پہنچنے سے انکار کر دیا اور ڈکیت یہاں تک کہہ گۓ کہ FIR کا ہمیں کوئی ڈر نہیں ہم پولیس کو منتھلی دیتے ہیں۔ بر وقت 15 پر اطلاع ہونے کے باوجود پولیس پہلے انکار کرتی رہی اور پھر دو گھنٹے لیٹ جاۓ واردات پہ پہنچی۔

انہوں نے کہا کہ CPO راولپنڈی فوری نوٹس لیں میرا بیٹا لاءسٹوڈنٹ راجہ انضمام شاہد اپنے کلاس فیلو سبحان عتیق کی گاڑی خراب ہونے کی صورت میں اس کی مدد کے لیے وہاں گیا تھا کہ اچانک ایک موٹر سائیکل پہ سوار 3 لڑکے ہاتھوں میں پِسٹل اٹھائے وہاں آگئے اور ان طلبہ سے دو موبائل دو بٹوے جن میں ایک لاکھ 32 ہزارکیش ، 100 کنییڈین ڈالرز، اے ٹی ایم، آئی ڈی کارڈز ، گاڑی AFA 379 کا رجسٹریشن کارڈ اور چابی لے کر فرار ہو گئے۔

ایک گاڑی تو پہلے ہی خراب تھی دوسری کی چابی ڈکیت لے گئے موبائل تک نہ رہے لیکن ٹریفک پولیس نے لفٹر تک نہ دیا ۔ طلبہ اسی کشمکش میں وہاں کھڑے تھے کہ رات تین بجے وہی ڈکیت دوبارہ آگئے مگر اب یہ پانچ لوگ تھے شاید اس لیے وہ واپس چلے گئے۔ اتنا کچھ ہوا مگر ہماری پولیس سوئی رہی یہ کیا اندھیر نگری ہے۔؟

admin

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

1 hour ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

1 hour ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

4 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

6 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

12 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

16 hours ago