اہم خبریں

راولپنڈی میں پولیو مہم کا آغاز


راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ): کمشنرراولپنڈی سید گلزارحسین شاہ نے راولپنڈی چیمبرآٖف کا مرس اینڈانڈسٹری میں میں بچوں کو پولیو کے حفا ظتی قطر ے پلو ا ئے رواں سال کی تیسر ی مہم کا آج با قا عدہ آغاز کر دیا گیا اور کمشنر راولپنڈی کی خصوصی ہدا یت پر پو ری ڈو یژن میں موجود انتظامی افسران میں فیلڈ میں رہتے ہو ئے مہم کا آغاز کروایا اورپو لیو ورکرزکی حفا ظت کے ساتھ ساتھ مہم کی کوالٹی کو بہتر بنا نے کے لئے اسکی باقا عدہ نگرانی بھی جا ری ہے کمشنرراولپنڈی نے ہدا یت دی کہ پہلے دن کے ٹا ر گٹس کو ہر صورت پورا کیا جائے اور مہم کے دوران مسنگ و ریفیو زل کیسز کی تعداد کو صفرتک لائی جائے۔ گاہے بگاہے اس مہم کے انعقاد کا مقصد بچوں کو حفا طتی قطرہ جات کے ذر یعے محفوظ کر نا اور ان میں قو ت مدا فعت کا اضافہ کرنا ہے اس لئے ہماری بھر پور کو شش ہو نی چا ہیے کہ پا نچ سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ ان قطروں سے محروم نہ رہے کیو نکہ محروم ر نے والا بچہ نہ صرف خود وا ئرس کا شکا ر ہو سکتا ہے بلکہ وہ دوسرے بچوں کے لئے بھی خطرے کا باعث بنتا ہے چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فائزہ کنول،صدر چیمبر آٖف کا مرس ناصر مرزا،چو ہد ری محمد حسین اور دیگرمتعلقہ سر کا ری افسرا ن بھی اس مو قع پر ان کے ہمر اہ تھے کمشنر راولپنڈی نے مز ید کہا کہ انسدا د پو لیو مہم کو قو می فر یضہ سمجھ کر انجام د یتے ہو ئے اس میں نہ صر ف پیشہ ورانہ ذ مہ داری کا مظا ہرہ کیا جائے بلکہ اسے سما جی ذ مہ دا ری سمجھتے ہو ئے پا کستا ن کو پو لیو فر ی بنا نے میں اپنا فعا ل کردار ادا کیا جا ئے۔انہوں نے ہد ایت کی کہ دور افتادہ اور مسا فر بچو ں کو پولیو کے قطر ے پلا نے پرخصو صی تو جہ دی جا ئے اور پو لیو و ر کر زکی خصو صی ٹر یننگ کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ آگا ہی سیشنز کے ذ ر یعے وا لد ین کی اس مہم میں شمولیت کروا ئی جائے اوران میں یہ احسا س بیدا ر کیا جائے کہ ان کی ذرا سی لا پر وا ہی ان کے بچے کے لئے عمر بھر کا رو گ بن سکتی ہے۔ انہو ں نے ہدا یت کی کہ اسسٹنٹ کمشنر ز اور ہیلتھ افسر ان مہم کی نگر انی کریں اور پو لیو ٹیمیوں کی سیکیورٹی کا بھی انتظا م کیا جائے نیز روزا نہ کی بنیاد پر انسداد پو لیو مہم کی تفصیلی ر پو ر ٹ کمشنر آ فس بھیجی جائے۔

admin

Recent Posts

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

2 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

5 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

10 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

14 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

15 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

17 hours ago