راولپنڈی میں پولیس مقابلہ 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار


راولپنڈی( نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ گلزار قائد میں چار مشکوک موٹر سائیکل سواروں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران 02 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار،ملزمان کی شناخت شوکت اور قدوس کے نام سے ہوئی جو بین الاضلاعی متحرک ہاؤس رابری گینگ کے ارکان ہیں، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شوکت عرف لمبا بھی شامل ہے، گرفتار ملزمان مختلف اضلاع میں ہاؤس رابری اور ہاؤس رابری معہ قتل کے متعدد مقدمات میں چالان ہو چکے ہیں، گینگ نے گزشتہ ماہ ائیر پورٹ کے علاقے میں بھی ہاؤس رابری کی واردات کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ گلزار قائد میں چار مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے پر موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر افسران موقعہ پر پہنچ گئے،گرفتار ملزمان کی شناخت شوکت اور قدوس کے نام سے ہوئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،گرفتار ملزمان بین الاضلاعی متحرک ہاؤس رابری گینگ کے ارکان ہیں، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شوکت عرف لمبا بھی شامل ہے، ملزمان شوکت اور قدوس اسلام آباد، لاہور، شیخوپورہ اور شاہ کوٹ میں ہاؤس رابری اور ہاؤس رابری معہ قتل کے متعدد مقدمات میں چالان ہو چکے ہیں،ملزمان گھروں میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر خواتین اور بچوں کو یرغمال بناتے اور لوٹ مارکرتے تھے، گینگ نے گزشتہ ماہ ائیر پورٹ کے علاقے میں بھی ہاؤس رابری کی واردات کی تھی،ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل اور اسلحہ قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں فرار ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں