راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر تشدد کر کے تین ماہ قبل شادی ہوکر آنے والی 18 سالہ ماہم کو قتل کردیا۔
والد کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے چھاپہ مارا تو شوہر فرار ہوگیا۔
والد کے مطابق ماہم کی تین ماہ قبل یاسر کے ساتھ دھوم دھام سے شادی کی گئی تھی۔ پھر ایک ماہ بعد ہی لڑکے اور اُس کے گھر والوں نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا۔
متوفیہ کے والد نے الزام لگایا کہ یاسر کوئی کام نہیں کرتا تھا اور بیٹی سے خرچہ منگواتا تھا جبکہ انکار کرنے پر اُسے تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا۔
پولیس نے والد ندیم سردار کی شکایت پر شوہر اور سسرالیوں کے خلاف تشدد و قتل کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں متوفیہ کو زہر دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
والد کے مطابق صبح شدید تشدد کے بعد ماہم کی حالت غیر ہوگئی تھی جس پر شوہر اُسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…