راولپنڈی اسلام آباد پوٹھوار بھر میں موسلاد ھار بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے وقفہ وقفہ جاری ہے جس کی وجہ سے نشبی علاقے زیر آب اگئے ہیں لینڈ سیلاڈینگ سے متعدد گھروں کے گرنے کی اطلاعات کی موصول ہوئی ہیں جب کہ کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان بحق ہوگیا ہے سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے راولپنڈی شہر اور مضافاتی علاقوں میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہونے کی اطلاعات ارہی ہیں محکمہ موسمات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے
پنڈی پوسٹ کے زرائع کے مطابق تلہاڑ روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ھو گیا ہے جس کی وجہ سے اس کے محلقہ مکان کے گرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہےجبکہ راولپنڈی کے علاقے ٹینچ بھاٹہ میں بارشی پانی نے تباہی مچادی ہے بارش سے متعدد گھر زیر آب آ گئے ہیں گلیوں میں 5فٹ سے زیادہ پانی کھڑا ہو گیا ہے شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سےمحفوظ مقام پر منتقل ہورہے ہیں
ویسٹریج کے ایریا میں بابر میر ولد یوسف میر 40 /45 سال سکنہ چوھڑ گلی نمبر 07 سی بی سکول والی گلی سے گزر رہا تھا بارش کی وجہ سے کھمبے کو ہاتھ لگایا جس کی وجہ سے اس کو کرنٹ لگا اور موقع پر ہی جابحق ہوگیا
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق آئندہ دو دنوں میں کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 200 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے جب کہ پوٹھوہار، مردان اورلاہور ڈویژن میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…
"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…