192

راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشبی علاقے زیر آب آگئے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

راولپنڈی اسلام آباد پوٹھوار بھر میں موسلاد ھار بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے وقفہ وقفہ جاری ہے جس کی وجہ سے نشبی علاقے زیر آب اگئے ہیں لینڈ سیلاڈینگ سے متعدد گھروں کے گرنے کی اطلاعات کی موصول ہوئی ہیں جب کہ کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان بحق ہوگیا ہے سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے راولپنڈی شہر اور مضافاتی علاقوں میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہونے کی اطلاعات ارہی ہیں محکمہ موسمات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے

پنڈی پوسٹ کے زرائع کے مطابق تلہاڑ روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ھو گیا ہے جس کی وجہ سے اس کے محلقہ مکان کے گرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہےجبکہ راولپنڈی کے علاقے ٹینچ بھاٹہ میں بارشی پانی نے تباہی مچادی ہے بارش سے متعدد گھر زیر آب آ گئے ہیں گلیوں میں 5فٹ سے زیادہ پانی کھڑا ہو گیا ہے شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سےمحفوظ مقام پر منتقل ہورہے ہیں

ویسٹریج کے ایریا میں بابر میر ولد یوسف میر 40 /45 سال سکنہ چوھڑ گلی نمبر 07 سی بی سکول والی گلی سے گزر رہا تھا بارش کی وجہ سے کھمبے کو ہاتھ لگایا جس کی وجہ سے اس کو کرنٹ لگا اور موقع پر ہی جابحق ہوگیا

نیشنل ڈیزاسٹر  مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق آئندہ دو دنوں میں کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 200 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے جب کہ  پوٹھوہار، مردان اورلاہور ڈویژن میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ 

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں