راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی میں شدید بارشوں کے باعث نالوں میں ظغیانی اور سیلاب کا خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ریسکیو 1122 کے آفیسر علی حسین نے کہا ہے کہ نالے کے قریب رہنے والے لوگ اپنے افراد کو اپنی گنتی میں رکھیں۔ خصوصاً بچوں کو بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔ کچے مقانات اور خصوصاً کچی چھتوں اور دیوروں سے دور رہیں اور انی کی نکاسی کا بندوبست کریں۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ نالوں کے زیادہ قریب گھروں سے لوگ نقل مکانی کر کے قریبی حفاظتی مقامات پر چلے جائیں۔ زیر تعمیر عمارتوں میں داخل ہونے سے گریز کریں۔ بچوں اور بزرگوں کو اپنے قریب رکھیں۔جبکہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نالہ لئی کا دورہ کیا اور انتظامی صورتحال کا جائزہ لیکر انتطامیہ کو ہدایات جاری کی ترجمان ریسکیو کے مطابق رات تقریبا ساڑھے 4 بجے بارش شروع ہوئی۔ جس پر پہلے سے الرٹ ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم نے 9 مقامات پر ٹیمیں روانہ کیں۔کٹاریاں پل اور گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح بتدریج بلند ہوتی گئی ۔لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔9بجے کے قریب بارش تھم گئی اور پانی کی سطح میں کمی آنا شروع ہو گئ۔ اس دوران بارش وقفے وقفے سے ہوتی رہی۔ریسکیو 1122 نالہ سے ملحقہ علاقوں میں فلڈ پری الرٹ جاری کیا گیا اور تمام محکموں کو الرٹ کیا۔اور بارش زدہ علاقوں میں ہنگامی اعلانات اور ہنگامی سائرن بجائے گئے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…
راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…