راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکی کو قتل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ متعلقہ پولیس اسٹیشن کو بھی واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے، اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
میڈیا زرائع کے مطابق ملزم اسلام آباد میں اپنے باپ اور بہن کو قتل کر کے راولپنڈی پہنچا تھا بتایا جارہا ہے کہ جائیداد کے تنازعہ پر یہ واقعہ پیش آیا ، زرائع کے مطابق ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔