راولپنڈی(اسرار راجپوت)راولپنڈی کے علاقہ پیر ودھائی (فوجی کالونی) میں غیر قانونی مسلم لیگ ن کے علاقائی لیڈر کی سربراہی میں جرگہ نے جوانسال لڑکی کو سزا موت سنا ڈالی ۔بعد ازاں لڑکی کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا اور اس کی لاش کو رات کی تاریکی میں پیر ودھائی قبرستان میں دفن کر کے قبر کا نشان مٹا دیا گیا ۔مقتولہ کی شناخت سدرہ کے نام سے ہوئی ہے
اس سے قبل مقتولہ سدرہ کے شوہر ضیاء الرحمن نے تھانہ پیر ودھائی میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا پولیس نے غیر قانونی جرگہ کے سربراہ/ ن لیگ کے لیڈر عصمت اللہ خان (جوکہ سدرہ کے چچا ہیں اور وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کے دست راست ہیں) کو چیئرمین قبرستان کمیٹی اور گورکن کے گرفتار کر لیا ہے مزید برآں مقتولہ کے خاندان کے کافی افراد زیر حراست ہیں قتل کی اس لرزہ خیز واردات نے شہر بھر میں خوف کی فضآء قائم کر دی جبکہ زرائع یہ بھی دعوی کر رہے کہ سدرہ کی فیملی نے اسے کشمیر سے واپس لایا؛ غیر قانونی جرگہ میں سزائے موت دی؛قتل کر کے لاش دبا کر مقدمہ درج کروا دیا