Categories: اہم خبریں

راولپنڈی مری کشمیر ہائی وے عارضی طور پر تمام ٹریفک کےلئے بند ہے،چیف ٹریفک آفیسر ضلع مری وسیم اختر

مری(اویس الحق سے) چیف ٹریفک آفیسر ضلع مری وسیم اختر کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مقامی لوگ اور خصوصاً مری آنے والے سیاح راولپنڈی اور اسلام آباد سے مری آنے اور جانے کے کئے ایکسپریس وے کا استعمال کریں۔17میل ٹول پلازہ باور بانسرہ گلی جھیکا گلی لوئر ٹوپہ پر ٹریفک ڈائیورشن لگا دی گئی۔پوائنٹس پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر عمل کریں یہ آپ کے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مری میں دوران ڈرائیونگ بارش میں احتیاط سے گاڑی ڈرائیو کریں۔ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، اور ٹیکنگ سے گریز کریں۔لینڈ سلائیڈنگ والی جگہ پر ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک پولیس تعینات کی گئی۔ عوام الناس کی حفاظت کے لیے اور موجودہ موسمی صورتحال کے باعث جی ٹی روڈ ٹول پلازہ پر ڈائیورشن پوائنٹ لگا کر متبادل راستہ ایکسپریس وے استعمال کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی انھوں نے مزید کہا کہ عوام کی رہنمائی کے لیےٹریفک آفسران اور ضلعی پولیس ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود ہیں۔شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

4 hours ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

6 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

6 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

7 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

7 hours ago