مری(اویس الحق سے)مری شہر اور مضافات میں چلنے والی لوکل پبلک ٹرانسپورٹ میں شدید بدانتظامی، اور چارجگ اور زیادتی کی شکایات پر ڈی سی مری نے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو ہر ممکن تعاون اور درستگی احوال کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے۔
ایسے میں مقامی لوگوں اور سیاحوں نے شکایت کی تھی کہ فیض آباد راولپنڈی سے مری تک سفر جو تقریباً 55 سے 60 کلومیٹر کا ہے اس کا کرایہ فی سواری 300 روپے وصول کیا جاتا ہے جو بہت زیادہ ہے۔اس طرح ٹرانسپورٹ کمپنیون کی جانب سے ایسی گاڑیاں 15 سیٹوں پر مشتمل رجسٹر کی گئی تھیں لیکن ان میں 18 سے 20 سواریاں بٹھائی جاتی ہیں جس سے مسافروں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
ایسے میں اگر کسی کے پاس کرایہ کم ہو تو اسے گاڑی سے اتار دیا جاتا ہے اور دھکم پیل کی نوبت آتی ہے۔اس رویے کی وجہ سے مقامی لوگ اور سیاح سخت پریشان ہیں،جس کی وجہ سے مری کی سیاحت پر منفی اثرات مرتب ہو رے ہیں۔
سیاحوں اور مقامی لوگوں کی جانب سے توجہ دلائے جانے پر ڈی سی مری نے کرایہ کے فی کلومیٹر کے حساب سے طے کیئے جانے سمیت دیر بے ضابطگیوں کے خلاف فوری کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے.
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…