107

راولپنڈی: مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف بھرپور ہڑتال، او پی ڈیز بند، پولیو مہم کا بائیکاٹ

(رپورٹ: مسعود جیلانی)
راولپنڈی کی تحصیل صدر میں محکمہ صحت کے ملازمین نے مراکز صحت کو آؤٹ سورس کرنے کے حکومتی اقدامات کے خلاف آج بھرپور ہڑتال کی۔ اس دوران سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز مکمل طور پر بند رہیں جبکہ پولیو مہم کا بھی بائیکاٹ کیا گیا۔

ہڑتال کے دوران چک بیلی خان، اڈیالہ، بندہ، بسالی، چکری، گگن، لودھراں، مورگاہ، مغل، پڑیال، رنیال، رائیکا میرا، ساگری، شکریال جنوبی اور تخت پڑی کے علاقوں میں مکمل جبکہ چونترہ، گنگال، گرجا، کھنہ ڈاک، کولیاں حمید، کوٹھہ کلاں، رحمت آباد اور تراہیا کے علاقوں میں جزوی ہڑتال کی گئی۔

محکمہ صحت کی جانب سے ہڑتال میں شریک ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، جنہیں ملازمین نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ان کا آئینی و قانونی حق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان نوٹسز کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

ملازمین نے لاہور میں ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف پر کیے گئے تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی بربریت قرار دیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں