اہم خبریں

راولپنڈی‘ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال تکمیلی مراحل میں داخل


راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دیں گے، پارٹی میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں، جمعہ کو لال حویلی کے باہر فلسطین سے یکجہتی کیلئے جلسہ ہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دو بڑے پراجیکٹ ہیں، ایک نالہ لئی اور دوسرا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال ہے، یہ دونوں بن گئے تو راولپنڈی مکمل ہو جائے گا، ڈاکٹر فیصل کا مشکور ہوں، وہ ماں بچہ ہسپتال دیکھنے کیلئے آئے، کینسر کا بھی ایک ڈیپارٹمنٹ ہوگا، 16 سال سے جو کام رکا ہوا تھا، وہ 2 سال میں 80 فیصد تک مکمل کیا، 6 ماہ کے اندر کوشش کرینگے کہ ایک او پی ڈی چل جائے، مشینری کو 100 بیڈ کیساتھ چلا دیں، انگریز دور کے بعد یہ ماڈرن ہسپتال ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا دورہ بہت کامیاب ہوا، سعودی عرب سے ایسے تعلقات ہوگئے ہیں جیسے پہلے کبھی نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو لال حویلی میں فلسطین کے حوالے سے جلسہ ہوگا۔

admin

Recent Posts

نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے حملے کے خلاف احتجاج ریلی نکالی گئی مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر کی آمد۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…

3 minutes ago

معافی وہ مانگیں جنھوں نے پنجاب پر تنقید کی، مریم نواز شریف

معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…

9 hours ago

ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے خلاف مظاہرہ

ٹیکسلا۔ ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے…

9 hours ago

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی…

9 hours ago

جہلم JUI کا اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جہلم میں jui کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح…

11 hours ago

اسرائیلی مظالم اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی گرفتاری کے خلاف اہلِ سنت والجماعت حویلیاں کا احتجاجی مظاہرہ

حویلیاں:(حسین معاویہ) اہلِ سنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام مرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد…

12 hours ago