راولپنڈی: حکومتِ پنجاب نے اہم تبادلہ کرتے ہوئے مسٹر طارق محمود، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) شیخوپورہ کو سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی تعینات کر دیا ہے۔
یہ تقرری سابق سی ای او راولپنڈی امان اللہ خان کی گرفتاری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ طارق محمود ایک تجربہ کار تعلیمی افسر سمجھے جاتے ہیں، اور انہیں تعلیمی میدان میں اصلاحات اور شفافیت کے لیے جانا جاتا ہے۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق طارق محمود جلد اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔ ان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ راولپنڈی میں تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔اس سے ایک روز قبل بھی امان اللہ خان کو ٹرانسفر کر کے طارق محمود کو چارج دیا تھا پھر دوبارہ آڈر کینسل کر کے امان اللہ خان کو راولپنڈی سی ای او تعینات کیا تھا۔محکمہ تعلیم راولپنڈی سی ای او کی سیٹ بڑا مسئلہ بن گئی۔
سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے ایک اور حکم نامے کے ذریعے امان اللہ خان کو ہٹاتے ہوئے پھر سے طارق محمود کو بطور سی اور راولپنڈی تعینات کر دیا
جمرات کے روز سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی امان اللہ کو تبدیل کیا گیا ان کی جگہ طارق محمود کو تعینات کیا گیا جمعہ کے روز یہ دونوں تبادلے منسوخ کر دیے گئے اور پھر ہفتے کی شام سیکرٹری ایجوکیشن نے دوبارہ سے امان اللہ کو ہٹا کر طارق محمود کو تعینات کر دیا
حکم نامہ جاری ہونے کے ساتھ ہی محکمہ انٹی کرپشن راولپنڈی نے دفتر میں بیٹھے ہوئے امان اللہ خان کو حراست میں لے لیا
انہیں اینٹی کرپشن کے ریجنل دفتر میں پابند کیا گیا ہے اور ان کے مالی معاملات کی چھان بین بھی کی جا رہی ہے
امان اللہ خان کے پیچھے جانے والے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سیکنڈری ڈاکٹر گل محمد اپیکا پنجاب کے جنرل سیکرٹری فہم جنجوعہ محکمہ ایجوکیشن راولپنڈی کے صدر ملک ارشاد سلطان کے علاوہ دو ڈپٹی ڈی ای او کو بھی محکمہ انٹی کرپشن میں دفتر میں رو ک کر گیٹ کو بند کروا دیا گیا۔
7