راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) یہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک خبر ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم این سی سی آئی اے میں تعینات سب انسپکٹر کو راولپنڈی سے اغوا کرلیا گیا ہے۔ کئی روز گزرنے کے باوجود تاحال ان کی بازیابی ممکن نہ ہوسکی اور ان کے اہلِ خانہ کرب اور اذیت میں مبتلا ہیں۔
ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے جب نامعلوم افراد نے انہیں راستے سے اغوا کرلیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی واضح پیش رفت سامنے نہ آنے پر شہریوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ “ہمارے پیارے کو کئی دن ہوگئے ہیں، نہ کوئی اطلاع ہے، نہ کوئی سراغ۔ ہم وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر ہمارے بھائی، ہمارے محافظ اور ملک کے ایک ایماندار افسر کو بازیاب کرایا جائے۔”
معاشرے کے مختلف حلقوں نے بھی اس اغوا پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ریاست کے اداروں کے جوان ہی محفوظ نہیں تو عام شہری کس طرح محفوظ رہ سکتے ہیں۔
اہلِ خانہ اور ساتھی افسران نے حکومتِ پنجاب، آئی جی پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری، سنجیدہ اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سب انسپکٹر کو بحفاظت بازیاب کرایا جا سکے۔
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…
کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…