راولپنڈی: سی پی او کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف چکلالہ پولیس کی مؤثر کارروائی

راولپنڈی (حماد چوہدری)سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت تھانہ چکلالہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شراب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق، پولیس نے مشتبہ گاڑی نمبر AJZ-497 کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران ملزم شیراز گل کے قبضے سے 24 عدد بڑی بوتلیں ولایتی شراب برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے سرچ آپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

حماد چودھری

Recent Posts

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

45 minutes ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

7 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

10 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

11 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

13 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

14 hours ago