راولپنڈی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر بھر تعمیر وترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے 53 بڑے منصوبوں میں سے 50 مکمل ہو چکے ہیں
3 ہفتے میں 19 ہزار کلو میٹر سڑکیں مکمل کی گئیں اڈیالہ روڈ فلائی اوور اور جی پی او انڈر پاس کی تکمیل کے بعد راولپنڈی رنگ روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے مزید ایک سال بعد راولپنڈی سمیت پنجاب کے عوام ایک صاف ستھرے ترقی یافتہ پنجاب پر فخر کریں گے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اڈیالہ روڈ فلائی اوور اور مال روڈ پر جی پی او انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات دانیال چوہدری، اراکین قومی اسمبلی ملک ابرار، طاہرہ اورنگزیب، راجہ حنیف، انجینئر قمر الاسلام اور نعیم اعجاز بھی موجود تھے
قبل ازیں وزیر اعلیٰ کو راولپنڈی کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا
کہ مری میں جہاں پنجاب کی حدود ختم ہوتی ہے وہاں پتہ چلتا ہے کہ کتنا کام ہو رہا ہے مری میں پانی کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا پنجاب میں پانی کی قلت کو دور کیا جائے گا پینے کے صاف پانی کے لئے نئی پائپ لائن بچھانے جا رہے ہیں
پوٹھوہار ریجن میں بھی پانی کی قلت کو اس سال دور کیا جائے گا چھوٹے کسانوں کو پانی کی سہولت فراہم کی جائے گی مجھے بہت حیرانی ہوئی کہ واسا صرف 4 سے 5 شہروں میں کام کرتا ہے واسا کو تمام شہروں میں فعال کریں گے اور مشینری بھی فراہم کریں گے مزید 12 ماہ کے بعد عوام کو ایک اچھا اور صاف ستھرا پنجاب دیکھنے کو ملے گا
انہوں نے انتظامی معاملات بہتر انداز میں چلانے پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بنانے کے بعد کرائم میں کافی زیادہ کمی ہوئی ہے
انہوں نے کہا کہ 3 ہفتوں کے دوران ہم نے 19 ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر کروائی بہت محنت اور کم وقت میں ان منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہمارے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے کہا کہ 30 سال سے ہماری سڑکیں نہیں بنی تھی 1300 بیسک ہیلتھ یونٹ کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا گیا ہے
انہوں نے ایف ڈبلیو او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایف ڈبلیو او نے پنجاب حکومت کے ساتھ اس منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا میری حکومت ٹیم ورک پر یقین رکھتی ہے محرم میں بھی دن رات کام کیا گیا پولیس اور سی ٹی ڈی نے جس طرح کام کیا ان کی تعریف کے لئے الفاظ نہیں
کئی سالوں سے پاکستان کے اندر مذہبی منافرت کو ہوا دی جا رہی تھی اس محرم الحرام میں تمام مکاتب کا اور عقائد کا احترام کیا گیا ستھرا پنجاب کے ورکرز نے جلوس کے تمام راستوں کو مکمل طور پر صاف کیا جی پی او منصوبے کو 114 روز میں مکمل کیا گیا ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا گیا تھا روات سے موٹروے چوک تک تمام روٹ کو سگنل فری کر دیا گیا ہے منصوبے سے نہ صرف لوگوں کو آسانی ہوگی بلکہ 2 لاکھ سے زائد گاڑیاں یہاں سے گزریں گی 53 منصوبوں
سے 50 منصوبوں کو مکمل کر لیا گیا ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے روزانہ شہریوں کا سفر سے ایک گھنٹہ بچے گا رنگ روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا راولپنڈی کے سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا عوام کافی زیادہ خوش ہیں