95

راولپنڈی درخت کاٹنے سے روکنے پر فائرنگ سے گدھا ہلاک

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )کے تھانہ چکری کے علاقے میں درخت کاٹنے سے منع کرنے پر مخالفین کی فائرنگ سے کھیتوں میں گھاس چرتا گدھا ہلاک ہوگیا ہے

ملزمان نے شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کا کیس اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں زیر سماعت ہےچکری پولیس نے تین نامزد ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ مقدمہ کے متن کے مطابق نواز، ثقلین، غلام صفدر سمیت آٹھ افراد زمین پر درخت کاٹ رہے تھے۔ان کو منع کیا گیا کہ اس کا کیس اسسٹنٹ کمشنر کے پاس چل رہا ہے۔منع کرنے پر نواز اور دیگر افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے گدھا ہلاک ہوگیا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں