راولپنڈی(آصف شاہ/کرائم رپورٹر)جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس اہلکاروں کی بدعنوانی پر مبنی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکار معطل، مقدمہ درج کرنے کا حکم انسپکٹر منظور، سب انسپکٹر ولائت اور ہیڈ کانسٹیبل ثقلین کو معطل کر کے چارج شیٹ بھی جاری کی جا رہی ہے،پولیس اہلکاروں کا فعل غیر پیشہ وارانہ ہے، مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے گامحکمہ کا وقار مجروح کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی و محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے،پولیس افسر و اہلکار کو اپنے کردار اور افعال میں زیادہ محتاط ہونا چاہئے