راولپنڈی تھانہ روات کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈکیت ہلاک ہوگیا

راولپنڈی: تھانہ روات کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو مارا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر بگا منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کی جانب سے تاحال واقعے کی باضابطہ تصدیق یا مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت چیچنیاء کے نام سے ہوئی جسکا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.