راولپنڈی تھانہ روات پولیس کی کارروائ شادی شدہ خاتون سے زیادتی میں ملوث تین افراد گرفتارزیر حراست افراد میں ٹیوٹا ہائی ایس کا ڈرائیور، کنڈیکٹر اور انکا ایک ساتھی شامل ہیں زیر حراست افراد نے میری بیٹی کی ساس اور نند کی ایماء پر میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،مدعیہ مقدمہ زیر حراست افراد نے شاپنگ کے لیے جانے والی
خاتون سے گاڑی میں زیادتی کی تھی،متن مقدمہ سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھاروات پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیامتاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے متاثرہ خاتون کی ساس اور نند کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے،جن سے تفتیش کرکے مقدمہ کو اصل حقائق پر یکسو کیا جائے گا
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.