تھانہ جاتلی SHO جمال نواز اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسرار ولد جمشید خان سکنہ للیال کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 1600 گرام چرس نقدی رقم اور موبائل فون برآمد کیا گیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ SHO جمال نواز کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ علاقہ کو جرائم اور منشیات سے پاک کیا جا سکے۔