Categories: علاقائی

راولپنڈی تھانہ جاتلی مزدوری مانگنے پرنوجوان بے دردی سے قتل

راولپنڈی تھانہ جاتلی مزدوری مانگنے پرنوجوان بے دردی سے قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 220/25 تاریخ 04/05/2025 حماد علی 24 سالہ نوجوان کو ڈیرہ مویشیاں کے مالکان نے بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی پوری کوشش کی مقتول کے والد نائد احمد ولد عطا محمد جو گجرخان کی رہائشی ہیں ان کا کہنا ہے محمد نظیر عرفان لطیف اور عاطف نظیر وغیرہ نے میرے بیٹے کے ساتھ تنخواہ 25 ہزار رہائش اور کھانا طے کیا اور اس کے بعد اسے اپنے ڈیرے پر لے گئے بیٹا میرا ایک دن پریشانی کے عالم میں مجھے ملنے ایا اور اس نے کہا کہ وہ میری تنخواہ نہیں دے رہے الٹا مجھے قتل کی دھمکیاں لگا رہے ہیں اگر تم نے تنخواہ مانگی یا کسی کو بیچ میں ڈالنے کی کوشش کی تو تمہیں قتل کر دیا جائے گا چار تاریخ کو معلوم ہوا کہ میرے بیٹے کی لاش پڑی ہے اور جسے گولیاں ماری گئی ہیں اور پسٹل بھی قریب پڑا ہوا ہے ڈیرہ کے مالکان نے خودکشی بنانے کی کوشش کی مقدمہ مدعی مقتول کے باپ کا کہنا ہے پیسے مانگنے پر میرے بے گناہ 24 سالہ حماد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے جس میں تین لوگ ملوث ہیں مجھے قوی امکان ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائےراولپنڈی کا جاتلی سرکل سنگین جرائم کی اماجگاہ بنتی جا رہی ہے جہاں قتل اغوا ریپ چوری ڈکیتیمعمول بن چکے ہیں اس کے بعد جاتلی ایس ایچ او جنگل کے بادشاہ کی طرح وہاں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیںاتنے سنگین اور بڑے جرائم ہونے کے باوجودایس ایچ او نے کئی جرائم پیشہ افراد کو جر چھپانے میں پوری پوریسہولت کاری فراہم کی جس سے یہاں کے جرائم پیشہ افراد خوف ڈر سے عاری ہو کربلا خوف جرم کر رہے ہیں جرائم پیشہ افراد کو کسی قسم کا اس سرکل میں خوف نہ ہےار پی او راولپنڈی سی پی او راولپنڈی کو فوری طور پر موثر اقدامات اپناتے ہوئےیہاں پر غیر جانبدار اور ایک مضبوط اور بہتر ایس ایچ او کو لگایا جائےجو جرائم کو کنٹرول کرنے میں اور عوام کو تحفظ کرنے میں مددگار ثابت ہو

آصف شاہ (Crime Reporter)

راولپنڈی اسلام آباد کے سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں

Recent Posts

جہلم جی ٹی روڈ ٹریفک حادثہ تین افراد زخمی

جہلم جی ٹی روڈ راٹھیاں کے قریب ڈمپر اور کنکریٹ مکسچر ٹرک کے مابین تصادم…

53 minutes ago

روات،ڈمپر کی سوزوکی کو ٹکر 1 شخص جاں بحق 7زخمی

روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…

2 hours ago

پولیس کی بے حسی اشفاق شاہ کو نگل گئی

تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…

3 hours ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…

4 hours ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

4 hours ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

4 hours ago