35

راولپنڈی تھانہ جاتلی سے مردزن کی لاشیں برآمد

گوجرخان تھانہ جاتلی کے علاقہ میں دوہرے قتل کی واردات میں شوہر نے بیوی اور اسکے مبینہ آشنا کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا،قاتل اور مقتولین تینوں کا تعلق پشاور سے ہے،

افسوسناک واقعہ ویٹرنری ہسپتال دولتالہ کیساتھ منسلک عمارت میں پیش آیا،قاتل نے بیوی اور اسکے مبینہ آشنا کو اپنے گھر میں قتل کیا۔بیوی کی لاش چھت پر بھینک دی اور آسکے آشنا کو قبرستان میں دفن کر دیا،

پولیس رپورٹ کے مطابق قاتل اسامہ نے مبینہ آشنا لیاقت کو 25 جون کی شب اور اپنی بیوی ت ب کو 27 جون کی شب قتل کیا،قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،اے ایس پی دانیال اور پولیس کی بھاری نفری قبرستان اور گھر پہنچ گئی،

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں