157

راولپنڈی اے این ایف کی کاروائی 60 کلو آئس برآمد

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے سمندر کے راستے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق مکران کوسٹل لائن کے قریب خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے

منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی گئی۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے گھنٹوں خفیہ نگرانی کے بعد خلیج عمان جانے والی اسپیڈ بوٹ کا پیچھا کیا۔جیوانی کے قریب گہرے سمندر میں کامیاب آپریشن کے ذریعے بڑی مقدار میں آئس برآمدکر لی گئی۔کئی گھنٹوں پر محیط آپریشن میں مجموعی طور پر 60 کلو آئس برآمد کی گئی جو مختلف پیکٹوں اور ڈبوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔گہرے سمندر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فرار ہو گئے۔ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں