Categories: جرائم

راولپنڈی انتظامیہ کے احکامات کھو کھاتےغیر قانونی گیس ری فلنگ عروج پر

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی گیس ری فلنگ کی دکانیں پھر کھل گئیں ڈی سی راولپنڈی کے احکامات کھو کھاتے ،گیس سلنڈر ری فلنگ کا گھناؤنا کھیل جاری ،شہر کے گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر کی ری فیلنگ کا کام جاری ڈپٹی کمشنر کے واضح احکامات کے باوجود محکمہ سول ڈیفنس اور متعلقہ تھانوں کے عملے نے بند دکانیں رشوت کے عوض پھر کھلوا دیں،کچھ عرصہ قبل تھانہ صادق آباد کے علاقے میں سیلنڈر ری فلنگ کے دوران آگ لگی تھی اور کافی نقصان ہوا تھا شہری آبادی کے اندر یہ گھناؤنا کھیل فوراً بند کروایا جائے جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے ،تھانہ صادق آباد،کری روڈ شکریال ،ٹرانسفارمر چوک ،تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ سٹی ،رتہ امرال گنجمنڈی ،پیرودھائی کے علاقوں سمیت راولپنڈی کے مضافاتی علاقون میں موت کا کھیل جاری راولپنڈی پولیس اور محکمہ سول ڈیفنس میں تعینات کالی بھیڑوں کی ملی بھگت سے دکانیں دوبارہ کھلنے پر ،کمشنر راولپنڈی ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ،اور سی پی او راولپنڈی سے شہریوں کی اپیل گنجان آباد علاقوں سے انکا مکمل خاتمہ کیا جائے

آصف شاہ (Crime Reporter)

راولپنڈی اسلام آباد کے سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں

Recent Posts

روات،ڈمپر کی سوزوکی کو ٹکر 1 شخص جاں بحق 7زخمی

روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…

5 minutes ago

پولیس کی بے حسی اشفاق شاہ کو نگل گئی

تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…

32 minutes ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…

1 hour ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

2 hours ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

2 hours ago