راولپنڈی اسلام آباد کے تمام ٹرانسپورٹ اڈے خالی کرنے کا حکم

اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث تمام اڈہ جات خالی کروانے کی ہدایت جاری کر دی۔ پولیس اور متعلقہ اداروں کی ٹیمیں مختلف مقامات پر پہنچ کر اڈوں کو خالی کروا رہی ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹرز کو بسیں اور ویگنیں عارضی طور پر بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صورتحال پر قابو پانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔