راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کے علاقہ مصریال روڈ فرینڈز کالونی میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جھلس گئے دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں،ابتدائی معلومات کے مطابق ماں اور بچی زخمی ہیں، جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آواز دور تک سنی گئیں،دھماکے کی وجہ سے گھر کی کھڑکیاں، دروازے بھی ٹوٹ گئے