160

راولپنڈی ،ڈمپر بریک فیل ہونے سے حادثہ،2 جاں بحق ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی کے علاقے صدر میں زیرِ تعمیر فلائی اوور پراجیکٹ کے لیے استعمال ہونے والا ڈمپر اچانک بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے متعدد افراد میں جا گھسا، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر دو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا۔ حتمی رپورٹ میں ڈرائیونگ لائسنس، سپیڈ، اور ڈمپر کی تکنیکی حالت کا تفصیلی معائنہ شامل ہوگا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں