135

راولپنڈی ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوافراد جاں بحق

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ ریس کورس کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ ریس کورس کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کی وجہ سے دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ تھانہ ریس کورس پولیس موقع پر پہنچ گئی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقتولین کی شناخت تنویر خان اور بلال خان کے نام سے کرلی گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں