چوک پنڈوڑی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)حوالدار راجہ جہانگیر گلگت میں گزشتہ روز ہونے والی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے ۔حوالدار جہانگیر کا تعلق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی سے تھا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 میجر بھی شہید ہوئے، آئی ایس پی آر حادثہ تقریباً 10 بجے پیش آیا، ہیلی کاپٹر تھکداس کینٹ سے 12 کلومیٹر فاصلے پر کریش لینڈنگ کے بعد تباہ ہوا۔
گزشتہ روز صبح تقریباً 10 بجے گلگت بلتستان کے علاقے چلاس کے قریب، تھکداس کنٹونمنٹ سے تقریباً 12 کلومیٹر فاصلے پر، فوجی ایم آئی‑17 ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس میں 2 میجرز سمیت عملے کے 5 ارکان جامِ شہادت نوش کر گئے تھے پائلٹ ان کمانڈ: میجر عاطف، کو پائلٹ: میجر فیصل،فلائٹ انجینئر: نائب صوبیدار سبحان مقبول،کریو چیف: حوالدار جہانگیر،کریو چیف: نائیک عامر شہداء میں شامل تھے ۔