اہم خبریں

راولپنڈی:پولیو ورکرز کا احتجاج، پولیو مہم ناکام ہونے کا خدشہ

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیو ورکرز نے حکومت پنجاب کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجاً کام بند کر دیا ہے۔ ورکرز نے پولیو اور ڈینگی کی جاری مہم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کو نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے، جس سے ہزاروں ورکرز کی ملازمتیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ ورکرز نے شکوہ کیا کہ نہ صرف تنخواہیں تاخیر کا شکار ہیں، بلکہ انہیں کسی قسم کا مالی تحفظ یا گولڈن شیئر بھی فراہم نہیں کیا جا رہا۔

احتجاج میں شریک ایک خاتون ورکر کا کہنا تھا:”ہم گزشتہ دس سالوں سے گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں، گرمی، سردی، بارش سب میں۔ آج ہماری نوکریاں غیر یقینی بن گئیں، اور حکومت ہمیں سننے کو بھی تیار نہیں۔”

ورکرز کے مطابق متعدد ساتھیوں کو بغیر کسی وجہ کے ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے، جس نے ورکرز میں شدید بے چینی پھیلا دی ہے۔اس احتجاج کے باعث راولپنڈی میں جاری پولیو اور ڈینگی مہم فی الحال معطل ہو چکی ہے، جس سے شہر میں وباؤں کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب، محکمہ صحت یا حکومتِ پنجاب کی جانب سے تاحال کوئی واضح موقف سامنے نہیں آ سکا، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ورکرز کے مسائل کو سنجیدگی سے لے اور فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالا جائے تاکہ عوامی صحت کے لیے جاری مہمات متاثر نہ ہوں۔

admin

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

6 hours ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

6 hours ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

8 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

11 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

17 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

20 hours ago