راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) روات پولیس نے ساگری کے علاقے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی غیر ملکیوں کی غیر قانونی رہائش کے خلاف جاری مہم کے تحت کی گئی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے کوائف کی جانچ پڑتال جاری ہے، جبکہ ان کے خلاف غیر قانونی قیام کے الزام میں مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔