تھانہ صدر واہ کے علاقہ میں 04 ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،تھانہ صدر واہ کے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے انفارمیشن کا لوکل نیٹ ورک قائم کرنے کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی ایک اشتہار دیا گیا تھا جس میں مرکزی ملزم کا خاکہ اور جائے وقوعہ سے ملنے والی فوٹیج بھی شئیر کی گئی تھی۔ آج رات کو یہ اطلاع ملی کہ اس حلیے کا شخص اپنے 03 دیگر مسلح ساتھیوں سمیت بانیاں روڈ پر موجود ہے،پولیس اطلاع پر مذکورہ مقام پر پہنچی تو 04 ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور جنگل کی جانب فرار ہوۓ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین فائرنگ کرتے ہوۓ جنگل میں فرار ہوگئے۔ہلاک ڈاکو کی نعش ہسپتال منتقل کی گئی جہاں پر 23 جولائ 2021 ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ کے مدعی شہزاد نے ہلاک ملزم کو شناخت کیا کہ یہ وہی ڈاکو ہے جس نے محمد ظہیر کو ڈکیتی کے دوران ناحق قتل اور مدعی کو زخمی کیا تھا، ہلاک ڈاکو کی شناخت انور خان کے نام سے ہوئ جو ریکارڈ یافتہ اور ڈکیتی کے مقدموں میں ملوث رہا ہے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی سینیر افسران موقع پر پہنچ گئے، جنگل میں فرار ملزمان کی سرچنگ کا عمل جاری ہے،
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…